عمران خان کا بال بھی بیکا ہوا تو پاکستان میں خانہ جنگی ہو جائےگی، شیخ رشید

379
Imperialism

لاہور: سابق وفاقی وزیرشیخ رشیدنے کہا ہے کہ عمران خان کا بال بھی بیکا ہوا تو پاکستان میں خانہ جنگی ہو جائےگی، سامراج نے 13 پارٹیاں اکٹھی کیں، ڈیزل کا بیٹا وزیر مواصلات لگ گیا ہے، جس نے کبھی مسجد کا غسل خانہ نہیں بنایا اسے شہباز شریف نے وزیر مواصلات بنا دیا، لاہور میرے مرشد کا شہر اور ختم نبوت کا قلعہ ہے۔

شیخ رشید کا لاہورکے گریٹر اقبال پارک میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا خون کے آخری قطرے تک عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں، آصف زرداری نے مرتضیٰ بھٹو کو مروایا تھا، آصف زرداری نے شاہ نواز کو زہر دلوایا، نقیب محسود کو ایس ایس پی کے ذریعے قتل کروایا، اگر عمران خان کا بال بیکا ہوا تو پاکستان میں خانہ جنگی شروع ہوجائے گی۔

سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ یہ جیب تراش 13 پارٹیاں ہیں، منحرف اراکین کے خلاف اپنے جلسے کیا کروں گا، امریکا، فرانس، بیلجیم، یو کے میں عمران خان کے حق میں مظاہرے ہوئے، عمران خان نے کل زبردست بیان دیا، عمران خان نے کہا فوج کی سب سے زیادہ ضرورت ہے، مقصود چپڑاسی شوباز پالش کو کوئی عزت نہیں ملے گی، چٹان کی طرح عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں، عمران خان کے خلاف عالمی ایجنڈا بنایا گیا۔