عمران خان کے خلاف نئی سازش تیار کی جارہی ہے، شاہ محمود قریشی

450
The coffers

لاہور: سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کے ذریعے عمران خان کے خلاف نئی سازش تیار کی جارہی ہے، خود دار پاکستانیوں اسلام علیکم، میری بات غور سے سن کر پلے باندھ لو، یہ وہ پنڈال ہے جہاں قائداعظم نے ایک خواب دکھایا تھا، ہندوستان کے مسلمانوں نے ایک انہونی کو اپنے عزم سے کر دکھایا، اقبال پارک منٹو پارک کہلاتا تھا، 27 رمضان کو پاکستان آزاد ہوا تھا،7 سال کی قلیل مدت میں قائداعظم نے اپنا وعدہ پورا کر کے دکھایا تھا۔

گریٹر اقبال پارک میں تحریک انصاف کے پاور شومیں خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اقتدار کی باریوں کی وجہ سے ان کی تجوریاں بھر گئیں، عمران خان نے کہا تھا دو پارٹی سسٹم کو شکست دیں گے، دونوں پارٹی پاکستان کو چوس کر کھا گئی، آپ لوگوں نے عمران خان کو پانچ سال کا مینڈیٹ دیا تھا، کیا عمران خان کا مینڈیٹ پورا ہونے دیا؟ پانچ سال مدت پوری کرنا عمران خان کا حق تھا لیکن سازش غالب آگئی، ضمیر بک گئے، بولیاں لگیں، بگڑی معیشت کو عمران خان نے سنبھالا دیا۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آج آپ نے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے غلام یا پھر آزاد قوم بن کر رہنا ہے، پاکستان کے مستقبل کے فیصلے اسلام آباد یا واشنگٹن میں ہوں گے؟ کیا اس کرپٹ نظام سے آزادی چاہتے ہو۔