افغانستان کے شہر مزار شریف کی مسجد میں دھماکا، ہلاکتوں کی تعداد14 ہوگئی

302

کابل: افغانستان کے شہر مزار شریف کی مسجد میں دھماکے سے اب تک 14 افراد جاں بحق اور کم از کم 65 زخمی ہوگئے۔ افغان میڈیا کے مطابق طالبان کمانڈر محمد آصف وزیری نے بتایا کہ دھماکا اہل تشیع کی مسجد کے اندر ہوا لیکن فی الحال دھماکے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری اسپتال منتقل کردیا گیا۔

افغان محکمہ صحت کے حکام کے مطابق بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور اموات کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے افغانستان کے شہر مزار شریف کی مسجد میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے زیاں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ سے ہمسایہ ملک افغانستان میں امن کا خواہاں رہا ہے۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل کابل میں اسکول کے باہر تین دھماکے ہوئے تھے جن میں بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔