کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹھٹھہ سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ(ٹی ایچ سی سی ایل) کا بعد از ٹیکس منافع رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران 15.49فیصد کم ہو گیا۔ کمپنی کی مالیاتی رپورٹس کے مطابق گذشتہ مالی سال کے پہلے 6ماہ میں جولائی تا دسمبر 2020کے دوران ٹی ایچ سی سی ایل نے 71ملین روپے بعد از ٹیکس نفع کمایا تھا تاہم جاری مالی سال کے اسی عرصہ میں جولائی تا دسمبر 2021کے لیے کمپنی کی خالص آمدن 60ملین روپے تک کم ہو گئی۔اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران ٹھٹھہ سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ کی بعد از ٹیکس آمدنی میں11ملین روپے یعنی 15فیصد سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے نتیجہ میں کمپنی کی فی حصص آمدنی بھی 0.71روپے کے مقابلہ میں 0.6روپے فی حصص تک کم ہو گئی۔ واضح رہے کہ جاری مالی سال کی پہلی سہہ ماہی کے دوران ٹی ایچ سی سی ایل کی خالص آمدنی 19ملین روپے جبکہ بعد از ٹیکس آمدن 0.19روپے رہی ہے تاہم دوسری سہہ ماہی کے لئے کمپنی کا خالص منافع 41ملین روپے جبکہ فی حصص آمدن 0.41روپے تک بڑھا ہے۔