دادو آتشزدگی واقعہ کی ذمہ دار انتظامیہ ہے، ایاز لطیف پلیجو

195

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے ضلع دادو فرید آباد کے گوٹھ فیض محمد چانڈیو میں آتشزدگی کے باعث معصوم بچوں سمیت 10 افراد کی جاںبحق ہونے پر انتہائی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کا ذمہ دار ضلعی انتظامیہ کو قرار دیتے ہوئے کہاکہ بروقت فائر بریگیڈ کی گاڑیاں نہ پہنچنے کی وجہ سے بڑا سانحہ رونما ہوا جس میں 10 افراد کی ہلاکت سمیت مال مویشی اور لاکھوں روپے کا سامان جل کر تباہ ہوگیا۔ انہوںنے کہاکہ ضلعی انتظامیہ قدرتی آفات، آگ لگنے کے واقعات سمیت کسی بھی سانحے سے لوگوں کو بچانے صلاحیت نہیں رکھتی۔