سکھر،لوکو شیڈ ریلوے ملازمین کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج

219

سکھر(نمائندہ جسارت)لوکو شیڈ ریلوے ملازمین کا تنخواہوںکی عدم ادائیگیوں پر کام چھوڑ احتجاج ،پاکستان ریلوے لوکو شیڈ روھڑی کے ملازمین اور مزدوروں کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ملازمین و مزدور سراپا احتجاج بن گئے، ریلوے پریم یونین سی بی اے کی اپیل پر لوکو شیڈ مزدوروں نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج کیا اور زبردست نعرے بازی کی، مزدوروں نے احتجاجاً کام بند کردیا، اسسٹنٹ مکینیکل انجینئر سیف اللہ جمالی نے احتجاج کرنے والوں میںپہنچ کر مزدوروں کوڈی ایس سکھر اور ڈویژنل اکاونٹس آفیسر سے ہونے والی بات چیت کی پیشرفت اور تنخواہوں کی ادائیگی کی صورتحال سے آگاہ کیا اور احتجاج ختم کرنے کی درخواست کی، ا ے ایم ای( اسسٹنٹ مکینیکل انجینئر ) کو مزدوروں نے اپنے ٹی اے کی عدم ادئیگی کے علاوہ بجلی ، پانی ، کے بحران و دیگر مسائل سے آگاہ کیا جن کے حل کی یقین دہانی کے بعد مزدوروں نے کل صبح 8 بجے تک احتجاج مؤخر کردیا۔مزدور رہنما اسحاق بلو ، نثار جتوئی ، شیخ رشید نے خبر دار کیا ہے کہ شام تک اگر مزدوروں کو تنخواہوں کی ادائیگی نہیںہوئی تو کل صبح دوبارہ احتجاج کیا جائے گا اور کوئی انجن شیڈ سے نہیں نکلے گا۔