نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت منسوخ

112

لاہور (نمائندہ جسارت) بدھ کو جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ کے 2رکنی بینچ کو سابق وزیر اعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے عاید شرائط کے خلاف درخواست پر سماعت کرنا تھی۔جسٹس سید شہباز علی رضوی کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے رجسٹرار آفس نے درخواست کی کازلسٹ منسوخ کردی۔ درخواست کے مدعی وزیر اعظم شہباز شریف ہیں۔ لاہور ہائی کورٹ میں دائر اس درخواست پر آخری سماعت 20 جنوری 2020ء کو ہوئی تھی۔عدالت عالیہ نے 16 نومبر 2019ء کو نواز شریف کو علاج کی غرض سے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی۔