پی ٹی آئی کا عیدالفطر کے تیسرے روز لانگ مارچ  کا امکان

646

لاہور: تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سینیٹراعجاز چودھری نے پارٹی کے آئندہ لائحہ عمل کے حوالے سے اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ عیدالفطر کے تیسرے روز لانگ مارچ کی تجویز زیرغور ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام فیصلہ کرچکے ہیں کہ عمران خان ہی ان کا لیڈر ہے، رات 12 بجے عدالتیں کیوں کھولی گئیں اس کا جواب دینا ہوگا؟۔

اعجاز چودھری نے کہا کہ اگر ہمیں ججوں پر یقین ہوتا تو ہم ایسی باتیں نہ کرتے، ملکی تاریخ کی سب سے نااہل کابینہ نے حلف اٹھایا ہے۔