کیا یہ امربالمعروف ہے کہ جو آپکے ساتھ ہیں وہ ٹھیک، باقی سب کرپٹ ہیں، مصطفی کمال

256

کراچی: چیئرمین پی ایس پی مصطفی کمال نے کہا ہے کیا یہ امربالمعروف ہے کہ جو آپکے ساتھ ہیں وہ ٹھیک ہیں اور باقی سب خراب اور کرپٹ ہیں ۔مصطفی کمال نے پریس کانفرنس میں سابق حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا

عمران خان نے ریاست مدینہ کو مذاق بنا لیا ہے۔ آج جب اداروں نے نیوٹرل رہنے کا فیصلہ کیا ہے تو آپ مہم چلا رہے ہیں۔ عوام اب جھانسے میں نہیں آئیں گے۔ کسی پاکستانی کو اس بات پر شک نہیں ہے کہ 2018 میں ہونے والے عام انتخابات دھاندلی شدہ تھے۔ اسکے بعد حکومت بن گئی

جس کے بعد عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر سے بات ہی نہیں کرنی۔ ملک میں اسی وقت آئینی بحران ہو گیا جب انہوں نے یہ اعلان کیا۔ مصطفی کمال نے کہا جو عمران خان کہہ رہے ہیں کہ ملک میں چور ڈاکو آگئے ہیں

تو اس میں تو آپ کا قصور ہے ۔ شہباز گل آپکے ریاست مدینہ کی پروڈکٹ ہیں ۔ علیم خان مجھے پتا ہے جھوٹ نہیں بول رہا۔ جب آپ اپنے علیم خان کے ساتھ یہ کر سکتے ہیں تو آپ ملک میں کسی سے بھی مخلص نہیں ہو سکتے۔