لاہور: پی ٹی ائی کے26 منحرف ارکان کے خلاف موصول شدہ ریفرنس سپیکر چوہدری پرویزالہی نے الیکشن کمیشن کو بھجوادیئے۔ مسلم لیگ (ن)کے رہنما حمزہ شہباز کو وزارت اعلیٰ کا ووٹ دینے پر تحریک انصاف اپنے منحرف ارکان کے خلاف بڑا ایکشن لے لیا ہے،
پی ٹی ائی نے اپنے منحرف ارکان کے خلاف ریفرنس اسپیکر چوہدری پرویزالہی کو بھیجا تھا اور پرویز الہی نے موصول شدہ ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوادیئے ہیں۔تحریک انصاف کے 26منحرف ارکان کے خلاف ریفرنس بدھ کوسپیکر کے نمائندے نے الیکشن کمیشن میں جمع کرادیئے، اور الیکشن کمیشن کو موصول ہوچکے ہیں، 26منحرف ارکان کے خلاف ریفرنس آرٹیکل 63اے کے تحت الیکشن کمیشن کو جمع کرائے گئے ہیں،
جن میں موقف پیش کیا گیا ہے کہ منحرف ارکان نے وزیراعلیٰ کے انتخاب میں حمزہ شہباز کو ووٹ دیکر 63اے کی خلاف ورزی کی ہے، ان کے خلاف آرٹیکل 63اے کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے۔الیکشن کمیشن میں جن ارکان کے خلاف ریفرنس جمع کرائے گئے ہیں
ان میں راجہ صغیر، ملک غلام رسول سنگھا، سعید اکبر نوانی، محمد ا جمل، فیصل حیات جبوانہ ، مہر محمد اسلم، خالد محمود، عبد العلیم خان، اعجاز مسیح گل، سبطین رضا، جاوید اختر، محسن عطا کھوسہ شامل ہیں۔
ارکان کو لیٹر جاری کرکے پابند کیا تھا کہ وہ وزیراعلی کے الیکشن میں پرویز الہی کوووٹ دیں، لیکن ان 26 ارکان نے پارٹی پالیسی کے خلاف حمزہ شہباز کو وزارت اعلی کا ووٹ دیا۔