مہنگائی پر قابو پانا پوری کابینہ کی اولین ترجیح ہے، مریم اورنگزیب

378
Controlling inflation

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مہنگائی پر قابو پانا پوری کابینہ کی اولین ترجیح ہے۔ وزیر اعظم کی خواہش ہے کہ عوام کو فوری ریلیف دیا جائے، وفاقی اور صوبائی سطح پر پرائس کنٹرول کمیٹی بنادی دی گئی ہے ، چار رکنی کابینہ کمیٹی ای سی ایل بنا دی گئی ہے۔ ای سی ایل پالیسی سے متعلق ردوبدل سمیت دیگر امور کمیٹی دیکھے گی،

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کابینہ اجلاس میں 8 نکاتی ایجنڈے پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ گزشتہ 4 سالہ مالی مشکلات کے اثرات ہر شخص کی زندگی پر مرتب ہوئے تاہم مہنگائی پر قابو پانا پوری کابینہ کی اولین ترجیح ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جب سے وزیر اعظم شہباز شریف نے منصب سنبھالا ہے وہ دن رات اس کوشش میں لگے ہوئے کہ کس طرح پاکستان کی عوام کو مہنگائی سے بچایا جائے اور ایسے اقدامات کیے جائیں جس سے عوام کو ریلیف فراہم کیا جاسکے۔ گزشتہ چار سال میں جو مہنگائی کی گئی اس کے اثرات نہ صرف پاکستان کی معیشت بلکہ ہر پاکستانی کی جیب پر پڑے، ان مسائل کا حل حکومت اور اتحادیوں کی اولین ترجیح ہے۔