چین اور امریکا کو  مذاکرات کے ذریعے موجودہ تعطل ختم کرنا چاہیے، چینی سفیر

354

واشنگٹن: امریکا میں تعینات چینی سفیر چھن گانگ نے 25 ویں ہارورڈ کالج چائنا فورم کی افتتاحی تقریب سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین اور امریکا کو بات چیت کے ذریعے موجودہ تعطل کو ختم کرنا چاہیے۔

منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق  ہارورڈ یونیورسٹی میں ایک ہزار سے زائد چینی طالب علم زیر تعلیم ہیں جو چین اور امریکہ کے درمیان افرادی و ثقافتی تبادلے کا مظہر ہیں۔تاہم چین- امریکہ تعلقات کو مشکل صورتحال کا سامنا ہے، فریقین کو کھلے دل کے ساتھ زیادہ واضح،جامع اورتفصیلی بات چیت کرنی چاہیے۔ ہاورڈ یونیورسٹی کے دانشوروں ، طلبہ، امریکہ میں زیرتعلیم چینی طلبہ نیز چین اور امریکہ کے کاروباری شخصیات سمیت چھ سو افراد نے اس  فورم میں شرکت کی۔

ہاورڈ کالج چائنا فورم 1997 میں قائم ہوا تھا۔ یہ شمالی امریکا میں چین- امریکا تعلقات پر طالب علم کے زیر اہتمام منعقد کیا جانے والا سب سے بڑا اور پرانا سمپوزیم ہے جس کا ہر سال اپریل میں انعقاد کیا جاتا ہے۔