پرویز الٰہی نے مجھے چھٹی پر چلنے جانے کا کہا تھا،دوست مزاری

229

لاہور (آن لائن) ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری نے کہا ہے کہ اسپیکر چودھری پرویز الٰہی نے مجھے چھٹی پر چلے جانے کا کہا تھا، میں ان کا ذاتی ملازم نہیں ہوں جو ان کی ہر بات مانوں،میں سابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اور پرویز الٰہی کی پارٹی میں نہیں، جب کوئی جماعت جوائن کروں گا تو سب کو بتا دوں گا۔ انہوںنے کہا کہ پرویز الٰہی ناجائز کام کرنے کو کہیں گے تو ہر گز نہیں کروں گا،قانون کی پاسداری کی ہے تو کہتے ہیں پارٹی چھوڑ گئے اور منحرف ہوگئے۔دوست محمد مزاری نے کہا کہ کچھ لوگ سسٹم کو ڈی ریل اور جمہوریت کو ناکام کرنا چاہتے ہیں، پرویز الٰہی اور پی ٹی آئی نے صوبہ میں آئینی بحران پیدا کیا ہوا ہے۔