غزوہ بدر فیصلہ کن اور تاریخ ساز جنگ تھی،سید علی مردان شاہ

166

بدین (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی ضلع بدین کے امیر سیدعلی مردان شاہ نے یوم بدر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنگ بدر اسلام کا وہ عظیم معرکہ جس میں کفار اور مسلمانوں کے درمیان جنگ ہوئی اور مسلمانوں کو عظیم الشان فتح نصیب ہوئی اسلام کے 313 مجاہدین صحابہ کرام نے کفار مکہ کے ایک ہزار لشکر کو مات دیدی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹنڈوباگو کے قریب گاؤں حسن خان بلیدی میں یوم بدر کے موقع پر افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیدعلی مردان شاہ نے مزید کہا کہ غزوہ بدر فیصلہ کن اور تاریخ ساز جنگ تھی جس میں امت مسلمہ کی تقدیر اور دعوت حق کے مستقبل کا فیصلہ ہوا اس کے بعد آج تک مسلمانوں کو جتنی فتوحات اور کامیابیاں حاصل ہوئیں اور ان کی جتنی حکومتیں اور سلطنتیں قائم ہوئیں وہ اسی فتح مبین کی مرہون منت ہے جو بدر کے میدان میں اس مٹھی بھر جماعت کو حاصل ہوئی یہ وہ عظیم یادگار دن ہے جب اسلام اور کفر کے درمیان پہلی فیصلہ کن جنگ لڑی گئی۔ علی مردان شاہ نے مزید کہا کہ کہ آج 1400سال بعد ملت اسلامیہ نہایت ہی تاریک دور سے گزررہی ہے اور حقیقت کو نگاہ میں رکھا جائے تو عالم اسلام کا بیشتر حصہ نو زائدہ مملکتوں پر مشتمل ہے لیکن وسائل کی کوئی کمی نہیں ہے اس کے باوجود ملت اسلامیہ ہرطرف دشمنوں کے درمیان گھری ہوئی ہے۔ اس موقع پر مولانا غلام رسول احمدانی، عظیم احمد منصوری، نوراحمد بلیدیاور نثار احمد بلیدی ودیگر بھی موجود تھے۔