ٹھٹھہ ،ایم پی اے حاجی علی حسن زرداری نے بچے کے علاج کیلیے ساڑھے 14 لاکھ عطیہ کیے

224

ٹھٹھہ(نمائندہ جسارت)ایک مسیحا نے بچے کی زندگی بچانے کیلیے ساڑھے چودہ لاکھ روپے علاج کیلیے جمع کرادیے۔ایم پی اے گھوڑا باری حاجی علی حسن زرداری نے ٹھٹھہ کے پرائمری ماسٹر محمد علی شر کے بیٹے کے دل کے علاج کیلیے ساڑھے چودہ لاکھ روپے کراچی کے نجی اسپتال میں جمع کرادیے، محمد علی شر کے معصوم بیٹے کے دل میں بچپن سے سوراخ تھا مگر مالی وسائل نہ ہونے کی وجہ سے وہ اتنا بڑا خرچہ اٹھا نہیں سکتے تھے محمد علی شر نے دوستوں کے مشورے پر پیپلز پارٹی ٹھٹھہ کے سینئر نائب صدر عبدالحمید پنھور سے رابطہ کیاجنہوں نے ایم پی اے گھوڑاباری حاجی علی حسن زرداری کو صورتحال سے آگاہ کیا حاجی علی حسن زرداری نے فوری طور پر بچے کے علاج کے لیے کراچی کے سب سے بڑے اسپتال میں ساڑھے چودہ لاکھ روپے جمع کرادیے اور مزید اخراجات ادا کرنے کاوعدہ کیا یے ۔ عبدالحمید پنھور نے کہا کہ اگر بچے کو انڈیا علاج کیلیے کے جانے کی ضرورت پڑی تو حاجی صاحب یہ اخراجات بھی ادا کریں گے۔