وزیر خزانہ سے چینی ناظم الامور کی ملاقات‘ ذمے داریاں سنبھالنے پر مبارکباد

205

اسلام آباد (آن لائن ) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے چینی ناظم الامور پنگچونکشو نے ملاقات کی ہے ۔وزیر مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا بھی موجود تھیں ۔وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے عوامی جمہوریہ چین کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔چینی ناظم الامور پنگچونکشو نے وزیر کو ان کی نئی ذمے داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نئی حکومت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا ۔ وزیر خزانہ سی پیک پاکستان کی معیشت کو آگے لے جانے اور دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔وزیر خزانہ نے سی پیک سے متعلق مکمل تعاون کی یقین دھانی کرائی ۔چینی ناظم الامور کی جانب سے سی پیک کے اقتصادی زونز کی ترقی میں چینی حکومت کی مکمل حمایت اور تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ۔چینی ناظم الامور نے پاکستان میں مختلف منصوبوں میں چینی کمپنیوں کو سہولت فراہم کرنے پر حکومت پاکستان کا شکریہ اداکیا۔