برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک)یورپی یونین چین سے لاحق خطرات اور مخالفت کے باوجود دھاتوں میں بیجنگ پر انحصار کرنے پر مجبورہوگئی۔ خبررساں اداروں کے مطابق یورپی یونین کو توانائی کی منتقلی اور ڈیجیٹلائزیشن کے شعبے میں ہونے والی ترقی کو کامیابی سے جاری رکھنے کے لیے اہم اور نایاب دھاتوں کی ضرورت ہے،جو زیادہ تر چین سے آتی ہیں۔ ایک طرف یورپی یونین روس پر توانائی کے انحصار کو کم کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے ، جب کہ دوسری جانب پون چکیوں، برقی گاڑیوں ، شمسی پلیٹوں اور سیمی کنڈکٹرکی تیاری میں استعمال ہونے والی دھات کے لیے چین پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔