کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ کی خصوصی کاوشوں سے کراچی پیس ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ اب تیزی سے اپنے فائنل راؤنڈ کی جانب بڑھ رہا ہے، ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنلز میں ڈسٹرکٹ ملیر اور ڈی ایم سی ایسٹ کی ٹیمیں اپنے میچ جیت کر سیمی فائنل میں پہنچ گئیں ہیں، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ نے کہا ہے کہ کراچی پیس ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ نے روایتی رمضان کرکٹ کو مزید نیا انداز دیا ہے کوکن گراؤنڈ میں اسوقت جو منظر ہے وہ قابل دید ہے اور ایسے قابل دید مناظر کو قائم رکھنے کیلئے ہر ممکن کردار ادا کرینگے کوکن گراؤنڈ میں کرکٹ میلے سے شہری خوش ہیں اور انہیں خوش رکھنے کیلئے اس طرح کے ایونٹ کا انعقاد کرتے رہیں گے۔