بلدیہ لاڑکانہ میں کرپشن کامعاملہ ،عدالت نے احتساب کا فیصلہ کالعد م قرار دیدیا

141

سکھر(نمائندہ جسارت) بلدیہ لاڑکانہ میں کرپشن کا معاملہ ،سندھ ہائی کورٹ نے احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ،سابق ڈی سی جاوہد جاگیرانی رہا، سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے سکھر کی احتساب عدالت کی جانب سے لاڑکانہ کے سابق ڈپٹی کمشنر جاوید جاگیرانی کو کرپشن کے الزام میں سنائی گئی سزا کے خلاف داخل درخواست کی سماعت کی سماعت ڈبل بینچ کے ججز جسٹس ارشد حسین خان اور جسٹس امجد علی سہتو نے کی دوران سماعت عدالت نے سابق ڈی سی جاوید جاگیرانی کے وکلا کے دلائل کے بعد محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے احتساب عدالت کی سزا کو کالعدم قرار دیتے ہوئے گرفتار سابق ڈی سی جاوید جاگیرانی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ واضح رہے کہ چند روز قبل سکھر کی احتساب عدالت نے لاڑکانہ میونسپل کارپوریشن میں ہونے والی 6 کروڑ 47 لاکھ 116 کی کرپشن کے حوالے سے نیب کے دائر ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے سابق ڈی سی جاوید جاگیرانی کو سات سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔