شاہ محمود قریشی  کا فارنگ فنڈنگ کیس میں دیگر سیاسی جماعتوں کو بلانے کا مطالبہ 

213
عدم اعتماد آنے پر قانونی طریقے سے مقابلہ کرینگے، وزیر خارجہ

 اسلام آباد:تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے فارنگ فنڈنگ کیس میں دیگر سیاسی جماعتوں کو بلانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ

ساری توجہ پی ٹی آئی پر ہے تاہم ہم الیکشن کمیشن سے گھبرانے والے نہیں ہیں، ہم تو الیکشن کمیشن میں حاضر ہیں دیگر سیاسی جماعتوں کا کیا ہوگا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس کیس میں کچھ بھی نہیں اور ہمیں جتنے بھی فنڈز ملے سب قانونی ہیں،

ہی ٹی آئی کو ممنوعہ فنڈنگ نہیں ہوئی جبکہ ہمارے وکیل نے ولی خان کیس کا حوالہ بھی دیا۔شاہ محمود نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کے مطابق ہی پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی،

پی ٹی آئی کے وکیل کو دلائل کے لیے مزید تین دن درکار ہیں لہٰذا ہمیں 27، 28 اور 29 کی تاریخ دی جائے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سکروٹنی کمیٹی کا ایک منڈیٹ تھا لیکن اْس نے اپنے مینڈیٹ سے تجاوز کیا ہے، ہمارا دامن صاف ہے پاکستان کی عوام اور اوورسیز نے پی ٹی آئی کا ساتھ دیا ہے۔