فیصل آباد: تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے 24اپریل بروز اتوار کوفیصل آباد میں پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرنے کااعلان کردیا ‘ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے سے حکومت سے سبکدوشی کے بعد یہ ان کافیصل آبادمیں پہلا سیاسی پاور شو ہوگا جس کیلئے تاریخی دھوبی گھاٹ گرائونڈ کا انتخاب کیا گیا ہے۔
جہاں پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام بڑا جلسہ منعقد کرنے کا دعویٰ کیا گیاہے ‘ عمران خان کی طرف سے منظوری کے بعد تحریک انصاف فیصل آباد کے عہدیداروں ‘ کارکنوں ‘ اراکین ‘ اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈروں نے اس پاور شو کوکامیاب بنانے کیلئے اپنی بھر پور تیاریوں کا آغاز کردیا ہے اور اس سلسلہ میں مختلف کمیٹیاں تشکیل دی جارہی ہیں جو جلسہ کے انتظامات کریں گی اور اس پاور شو کوتاریخ ساز بنانے کیلئے بھر پور اقدامات عمل میں لائے جائینگے ‘ فیصل آباد میںجلسہ کے انعقاد کے اعلان سے تحریک انصاف فیصل آباد کے کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہوں نے اپنے قائد عمران خان کے استقبال کیلئے تیار یوں کاآغاز کردیا ہے ‘ فیصل آباد کے تحریک انصاف کے کارکنوں کا جوش و جذبہ عروج پر پہنچ گیا ہے اور ہر کارکن اپنے قائد کے استقبال کیلئے بے چین دکھائی دیتا ہے۔