اسلام آباد : پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری نے کہا ہے کہ وہ بہت جلد وزیر خارجہ کے طورپر اپنے عہدے کا حلف اٹھا لینگے ۔تفصیلات کے مطابق ایوان صدر میں متحدہ حکومت کی وفاقی کابینہ کی حلف بر داری کی تقریب میں یہ توقع کی جارہی تھی کہ
بلاول بھٹو زر داری وفاقی کابینہ میں شمولیت اختیار کرینگے اور انہیں وزیر خارجہ کا عہدہ سونپا جائیگا تاہم وہ وفاقی وزراء کے مختلف نشستوں پر بیٹھنے کی بجائے مہمانوں کی نشستوں پر سابق وزیراعظم سینیٹر یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ بیٹھے رہے ۔
تقریب حلف بر داری کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف تمام وزراء سے فرداً فرداً ہاتھ ملانے ان کے پاس گئے اور بلاول بھٹوزر داری کی خیریت دریافت کی تقریب کی اختتام پر جب بلاول بھٹو زر داری سے پوچھا گیاکہ
آپ نے حلف کیوں نہیں اٹھایا تو انہوںنے جواب دیاکہ بہت جلد اٹھالونگا ۔ دریں اثناء پیپلز پارٹی کے وفاقی وزیر نے ایوان صدر میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بلاول بھٹو زر داری کے حلف اٹھانے کے معاملے پر ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا حنا ربانی کھر کو پیپلز پارٹی کی طرف سے خارجہ امور کی وزیر مملکت نامزد کیاگیا ہے
اور انہوںنے حلف اٹھالیا ہیجب بھی بلاول بھٹو زر داری کے حوالے سے فیصلہ ہو گا تو وہ حلف اٹھالیں گے۔