نیا ناظم آباد رمضان کرکٹ، عمر ایسوسی ایٹس اور عالمگیر جمخانہ فائنل میں

251

 

کراچی ( اسٹاف رپورٹر):عمر ایسوسی ایٹس اور عالمگیر جمخانہ نے نیا ناظم آباد رمضان کارپوریٹ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ نیا ناظم آباد کرکٹ اسٹیڈیم بر میں کھیلے جانے والے سیمی فائنل میں عمر ایسوسی ایٹس نے ہیلا ڈوس آئس کریم کی ٹیم کو بائیس رنز سے شکست دی۔ عمر ایسوسی ایٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوور میں7وکٹوں کے نقصان پر183 رنزبنائے۔ اعظم خان نے 2 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 22 گیندوں پر 39 رنز کی اننگ کھیلی۔