چینی کمپنیوں نے اسرائیل کے خلاف مقدمہ کردیا

191
اسرائیلی فوجی مسجد اقصیٰ پر یلغار کی کوریج کرنے والے صحافیوں پر مرچوں کا اسپرے کررہا ہے

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) چینی اسرائیلی کمپنیوں کے ایک گروپ نے عدالت میں اسرائیلی حکومت کے خلاف مقدمہ دائر کردیا۔ یہ مقدمہ اسرائیلی حکومت کی جانب سے اْس معاہدے کو مسترد کرنے پر دائر کیا گیا ہے ، جو تل ابیب میں لائٹ ٹرین کے منصوبے کے تحت کیا گیا تھا۔ یروشلم پوسٹ کے مطابق چینی کمپنیوں کا دعوی ٰ ہے کہ یہ اقدام امریکی دباؤپر کیا گیا ہے۔ حکومت کے مطابق انفراانسٹرکچر کی تعمیر کے مختلف منصوبے فرانسیسی ، اسرائیلی اور ہسپانوی کمپنیوں کو دے دیے گئے ہیں۔تجزیہ کاروں کے مطابق اسرائیلی انفرا اسٹرکچر سے متعلق کئی برس سے جاری معرکہ آرائی میں واشنگٹن کی چین پر ایک بڑی فتح ہے۔ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور موجودہ صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کی جانب سے تل ابیب پر شدید دباؤ ڈالا گیا ، تا کہ اسرائیل میں انفرا اسٹرکچر کے اہم منصوبوں بالخصوص ٹیلی کمیونیکیشن اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعمیراتی منصوبوں کا کام چینی کمپنیوں کو نہ دیا جائے۔ امریکا کو اندیشہ ہے کہ چین، اسرائیل میں انفرا اسٹرکچر کے منصوبوں کو امریکاکے خلاف استعمال میں لا سکتا ہے۔