سکھر ،الخدمت فائونڈیشن کے تحت خواجہ سرائوں و دیگر میں رمضان راشن کی تقسیم

127

سکھر (نمائندہ جسارت) الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے رہنما ریلوے پریم یونین کے مرکزی سیکرٹری جنرل خیر محمد تنیو اور صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع سکھر مامون الرشید کی نگرانی میں خواجہ سراؤں ، معذور، بے سہارا، ناداراور مستحقین کے درمیان کے رمضان راشن تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر مستحقین نے الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے راشن کے تعاون اور امداد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کے شکر گزار ہیں کہ انکی جانب سے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مستحقین کا خیال رکھتے ہوئے امداد کی جا رہی ہے۔