لاہور (نمائندہ جسارت) مسلم لیگ( ن) نے نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے حلف کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رہنما (ن) لیگ عطا اللہ تارڑ آج (منگل کو) اس معاملے سے متعلق لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کریں گے۔ عطا تارڑ کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ 12 کروڑ عوام کا صوبہ بغیر وزیراعلی کے چل رہا ہے۔