اسلام آباد (نمائندہ جسارت) وفاقی کابینہ کے لیے پیپلزپارٹی نے اپنے نام فائنل کرلیے ہیں، ڈپٹی اسپیکر کا عہدہ جے یو آئی کو ملنے کا امکان ہے، شاہدہ اختر علی اور زاہد اکرم درانی میں سے کوئی ایک ڈپٹی اسپیکر ہوگا، مسلم لیگ(ن) کے وزراء کی فہرست نواز شریف فائنل کریں گے اور جے یو آئی اپنی فہرست کابینہ کے حلف سے پہلے آج فائنل کرے گی، پیپلزپارٹی کی جانب سے کابینہ میں شامل ہونے والے وزراء میں بلاول زرداری، حنا ربانی کھر، خورشید شاہ، شازیہ مری، نوید قمر، سلیم مانڈوی والا، پیر فضل شاہ، مصطفی نواز کھوکھر، مصطفی محمود، مہیش ملانی شامل ہوں گے، مسلم لیگ(ن) کی جانب سے خواجہ سعد رفیق، احسن اقبال، خواجہ آصف، رانا تنویر حسین، رانا ثناء اللہ ‘خرم دستگیر ‘ مریم اورنگزیب ‘ شاہد خاقان عباسی کے نام فائنل ہوگئے ہیں، سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق بھی کابینہ میں شامل کیے جاسکتے ہیں، جے یو آئی کی جانب سے مولانا عبدالواسع، اسعد محمود کے نام فائنل کیے گئے مزید نام آج فائنل ہو جائیں گے، مسلم لیگ(ق)، متحدہ، باپ، جمہوری وطن پارٹی اور بی این پی کی جانب سے نام ابھی تک نہیں دیے گئے ہیں۔