دیسی لیموں اور چین کے لیمو کی قیمتیں آسمانوں پر پہنچ گئیں

290

رحمتوں بھرے ماہ رمضان میں شیطان تو قید لیکن منافع خور آزاد ہیں، یہی وجہ ہے کہ پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہوتی جارہی ہیں۔رمضان المبارک میں افطار کیلئے پھل اور سبزیاں زیادہ مقدار میں دستر خوان کی زینت بنتے ہیں۔ جبکہ دیسی لیموں 680 روپے اور چین کے لیموں 320 روپے فی کلو تک پہنچ گئی, فیصل آباد میں ذخیرہ اندوز اور منافع خور سرگرم دکھائی دے رہے ہیں۔

جس کی وجہ سے پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔پھلوں کی بات کریں تو خربوزہ 70 روپے سے بڑھ کر 150 روپے، سٹابری 100 روپے سے بڑھ کر 150 روپے، سیب 150 سے بڑھ کر 300 روپے تک فروخت ہو رہے ہیں۔ سبزیوں کی قیمت بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہے، دکاندار کہتے ہیں ذخیرہ اندوزوں نے پھل اور سبزیوں کی مصنوعی قلت پیدا کررکھی ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر صدر کا کہنا ہے منافع خوروں کے خلاف ایکشن لے رہے ہیں۔ گرم موسم کے باعث افطار میں سکنجبین کا استعمال زیادہ ہوتا ہے جس کے سبب لیموں اوپن مارکیٹ میں 680 روپے تک فروخت ہورہے ہیں۔