بیجنگ: چین میں رواں سال مارچ کے دوران بجلی کی پیداوار 670.2 ارب کلوواٹ۔ آورز رہی جو گزشتہ برس سے 0.2 فیصد زائد ہے۔پیر کے روز قومی بیوروبرائے شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق تھرمل پاور کی پیداوار میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 5.7 فیصد کمی ہوئی جبکہ پن بجلی کی پیداوار ایک برس قبل سے 19.8 فیصد بڑھ گئی۔
جوہری اور ہوا سے بجلی کی پیداوار میں بالترتیب 2.2 فیصد اور 23.8 فیصداضافہ ہوا، اسی طرح شمسی توانائی بھی 16.8 فیصد بڑھی۔چین میں رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں بجلی کی پیداوار میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 3.1 فیصد اضافہ ہوا، اور یہ 19.9 کھرب کلوواٹ۔ آورز تک پہنچ گئی۔