ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت )ٹھٹھہ دنیا کا تاریخی شہر ہونے کے ساتھ شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے سب سے بڑی کینجھر جھیل ٹھٹھہ کا پانی ٹھٹھہ کے عوام کے لیے ناپید دوسرے شہریوں کے لیے جھیل سے کروڑوں گیلن پانی کی سپلائی جاری ۔ٹھٹھہ جو دنیا کا تاریخی شہر ہے جس میں لاکھوں کی آبادی ہے یہاں سب سے بڑی جھیل کینجھر جھیل ہے جہاں سے کراچی اور دیگر علاقوں کو کروڑوں گیلن پانی فراہم کیا جاتا ہے لیکن ٹھٹھہ کی عوام اس جھیل سے کوئی فائدہ نہیں اُٹھا پا رہے ہیں ٹھٹھہ کے شہری اور دیہی علاقوں کے عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں تمام تالاب سکھا دیے گئے ہیں رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ٹھٹھہ میں عوام کے لیے پانی بند کردیا گیا ہے لوگ دور دراز کے علاقوں سے پانی بھر کر لانے پر مجبور ہیں اور ٹینکرز مافیا کی پانچوں انگلیاں گھی میں ہیں منرل واٹر کمپنیاں بھی روزانہ لاکھوں روپے کا پانی صاحب حیثیت لوگوں کو بیچ رہی ہیں اور غریب عوام کو روزے میں پینے اور نماز میں وضو تک کے لیے پانی میسر نہیں ہے عوام پانی کے حصول کے لیے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔