پرویز الٰہی نے پنجاب کا وقار خاک میں ملا دیا، عطا تارڑ

218

لاہور (آئی ا ین پی) مسلم لیگ(ن) کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پرویز الٰہی نے پنجاب کا وقار خاک میں ملا دیا ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں عطا تارڑ نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر پر حملہ کرنے والوں کا تعلق روالپنڈی اور لاہور سے ہے، ان لوگوں نے الیکشن روکنے کی کوشش کی۔ عطا تارڑ نے کہا کہ جب ڈپٹی اسپیکر پر حملہ کیا ہم آگے نہیں گئے کیونکہ ہم صبح سے پرامن رہے۔ مسلم لیگ(ن) کے رہنما کا کہنا تھا کہ 15 دن سے صوبہ بغیر وزیراعلی کے ہے، پرویز الٰہی سے درخواست ہے اب بس کردیں۔ انہوں نے کہا کہ گجرات سے ذاتی گارڈز بلوائے گئے، پرویز الٰہی نے پنجاب کا وقار خاک میں ملا دیا۔