کراچی(اسٹاف رپورٹر)شاعر نہال صدیقی میموریل اسپورٹس فاؤنڈیشن اور ینگ پا ک فلیگ کر کٹ کلب سی سی اے زون چار کے زیرِ اہتمام شاعر نہال صدیقی میموریل رمضان ٹی ٹوئنٹی کر کٹ فیسٹول لیگ میں مزید 2 میچز کے فیصلے ہوگئے، ماڈرن جم خانہ نے پنجاب سی سی کو 19رنز سے اور نیو نیسٹ جم خانہ نے طلحہ علی قادری میموریل کلب کو چار وکٹوں سے شکست دیدی،برائٹ گراؤنڈ پر کھیلے گئے پہلے میچ میں ماڈرن جم خانہ نے 177رنز کا ٹارگٹ دیا،آرسلان فرذند نے شا ندار سنچری100رنز بنائے ، آرسلان خان23اور ارشد خان نے21رنز بنائے،اسد الرحمن اور ساجد خان نے دو، دو وکٹیں حاصل کی،جواب میں پنجاب سی سی158رنز بناسکی،اسد الرحمن37،شاہ زیب27اور سعد اللہ نے23رنز بنائے،ارسلان اور فیضان نے دو، دو وکٹیں حاصل کی،دوسرے میچ میں طلحہ علی قادری کلب نے 132رنز کا ٹارگٹ دیا،تنصیر احمد34،میسم تمار38اور ایماز نے21رنز بنائے،لئیق الرحمن اور معیز احمد نے 2,2وکٹیں حاصل کی،جواب میں نیو نیسٹ جم خانہ نے چھ وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ حدف134رنز بنالیے۔