کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ نے کہا ہے کہ کراچی پیس ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ اسوقت اپنے عروج پر ہے، کوکن گراؤنڈ بہادرآباد میلے کی طرح سجا ہوا ہے، شہریوں کی جانب سے ٹورنامنٹ کی پذیراء ہمارے لئے اعزاز سے کم نہیں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹورنامنٹ میں میچز دیکھنے کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ مذکورہ ٹورنامنٹ کے انعقاد نے حوصلہ دیا ہے آئندہ بھی اس قسم کی سرگرمیاں جاری رکھنے کی کوشش کریں گے،صحت مندانہ سرگرمیاں بڑھانے کیلئے ڈی ایم سی ایسٹ باہمی اشتراک عمل سے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی.ٹورنامنٹ کے تیسرے دن کا پہلا میچ سٹی الیون اور میڈیکیم کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جو سٹی الیون نے ٹارگیٹ ڈیفینڈ کرتے ہوئے 39 رنز سے جیت لیا دوسرے میچ میں ڈی ایم سی ایسٹ کی ٹیم نے باآسانی کوکن کی ٹیم کو شکست دی۔