کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی جم خانہ کے زیرِ اہتمام 35ویں کراچی جم خانہ رمضان کر کٹ فیسٹول میں کھیلے گئے میچ میں ڈینم کرافٹ نے کراچی جم خانہ وائٹ کو دو وکٹوں سے شکست دیدی ، کراچی جم خانہ گراؤنڈ پرکراچی جم خانہ وائٹ نے 143رنز کا ٹارگٹ دیا، طحہ ذندانی28، عمیر شیخ 27 ، سمیر احمد18اور آرسلان ملک نے17رنز اسکورز بنائے، فہیم بخاری اور علی کے حصے میں دو،دو وکٹیں آئی،جواب میں ڈینم کرافٹ نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ حدف 144رنز میچ کے آخری اوورز بنالیے،احمد ذیشان38،آغا صابر26، عمر مسعود نے 23رنز اور فہیم بخاری نے 12رنز اسکورز بنائے،فرحان عارف اور شاذ شاہجانی نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، میچ کیاختتام پر مہمانِ خصوصی محمد حامد نے فہیم بخاری کو مین آف دی میچ کیش ایوارد پیش کیا، محمد رشید اور وسیم الدین نے امپائرنگ کے فرائض انجام دیے جبکہ راشد اسلم آفیشل اسکورر تھے۔