پی ٹی آئی کا جڑ سے خاتمہ ہر پاکستانی کا اولین فرض ہے،مریم نواز

305

لاہور(نمائندہ جسارت)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پنجاب اسمبلی کے اہم ترین اجلاس میں ہونے والی ہنگامہ آرائی پر حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔مریم نواز نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اس غنڈہ گرد اور سڑک چھاپ پی ٹی آئی کا جڑ سے خاتمہ ہر پاکستانی کا اولین فرض ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ کلچر کسی طرح بھی ملک و قوم کے لیے اچھا نہیں بلکہ تباہی ہے، اس کا فوری سدباب اور خاتمہ ضروری ہے، پنجاب کے عوام ان کے چہرے پہچان لے۔رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں اپنی شکست سامنے دیکھتے ہوئے غنڈہ گردوں کے گروہ پی ٹی آئی نے پھر سے غنڈہ گردی شروع کر دی۔مریم نواز نے کہا کہ جتنا چاہے پھڑپھڑا لو، پنجاب کا حق پنجاب کے عوام کو ان شاء اللّہ مل کر رہے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ ترقی جو 2018 میں ان سے چھین لی گئی تھی، وہ پنجاب واپس لے کر رہے گا۔مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں آخر میں لکھا کہ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز ان شاء اللّہ!