عمران خان کو بیرون ملک پاکستانیوں کی ضرورت ہے، شاہ محمود

127

اسلام آباد (صباح نیوز) سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ضرورت ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے بیرونِ ملک مقیم تمام پاکستانیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور عمران خان کو آپ کی ضرورت ہے، آگے بڑھو اور اپنے کپتان کا ساتھ دو۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب نے مل کر دنیا کو بتانا ہے کہ پاکستان ایک خودمختار ملک ہے اور ہم کسی صورت سازشی عناصر کو ملک پر قابض ہونے نہیں دیں گے۔