سکھر ، ڈپٹی کمشنر کا سول اسپتال کا اچانک دورہ ، عملے کی دوڑیں لگ گئیں

193

سکھر (نمائندہ جسارت)ڈپٹی کمشنر سکھر ڈاکٹر جاوید احمد کا سول اسپتال سکھر کا اچانک دورہ ،ڈپٹی کمشنر سکھر کے پہنچنے پر عملے کی دوڑیں لگ گئیں ،ڈی سی سکھر کا صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال ، ڈاکٹرز اور عملہ کی غیر حاضری پر شدید برہمی کا اظہار ،ڈپٹی کمشنر سکھر ڈاکٹر جاوید احمد اسسٹنٹ کمشنر اور ڈی ایچ او سکھر کے ہمراہ اچانک سکھر سول اسپتال پہنچے ڈی سی سکھر جاوید احمد نے ایمرجنسی وارڈ ،سرجیکل یونٹ ،میل وارڈ ،فیمل وارڈ ،انڈور سمیت دیگر یونٹس کا دورہ کیا تمام یونٹس میں ڈیوٹی لسٹ اور حاضری رجسٹرز بھی چیک کیے مختلف یونٹس میں ڈاکٹرز سمیت عملہ غیر حاضرپایا گیا اور صفائی ستھرائی کی ابتر صورتحال نظر آنے پر ڈپٹی کمشنر سکھر نے ایم سول اسپتال عملہ سمیت دیگر افسران پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی سرزنش کی سول اسپتال میں میں موجود مریض اور ان کے ورثا کی شکایات بھی سنیں اور موقع پر ہی عملے کو ہدایات جاری کرتے ہوئے شکایات کا ازالہ بھی کیا۔ ڈپٹی کمشنر سکھر نے ایمرجنسی یونٹ میں بند ائرکنڈیشنڈ کے متعلق سوالات کیے تو عملے نے آئوٹ ڈور چوری ہونے کی وجوہات سامنے رکھ دیں جس پر ڈی سی سکھر نے آئوٹ ڈور چوری کے متعلق ریونیو افسران سمیت دیگر پر مشتمل کمیٹی قائم کی ہے جو کہ سرکاری آئوٹ ڈور چوری کے متعلق معاملے کی مکمل شفاف طریقے انکوائری کرکے ڈپٹی کمشنر سکھر کو رپورٹ پیش کرے گی۔ سول اسپتال کے دورے کے دوران ڈی سی سکھر نے ایم ایس سمیت دیگر ڈاکٹرز پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رات کے اوقات میں بھی اچانک اس طرح کے دورے جاری رہیں گے اب کسی کوتاہی، غفلت ،لاپرواہی یا غیر حاضری کو برداشت نہیں کریں گے سخت سے سخت ایکشن لیں گے سول اسپتال کی ابتر صورتحال اور ڈاکٹرز و عملہ کی غیر حاضری کے متعلق تمام تر معاملات کی تفصیلی رپورٹ بناکر چیف سیکرٹری ،سیکرٹری صحت ،کمشنر سکھر سمیت تمام عملداروں کوجاری کی جائے جس میں سول اسپتال کے لاپرواہ عملے و افسران کے خلاف سخت محکمہ جاتی کارروائی کی استدعا کی جائے گی۔ سول اسپتال سکھر کے ڈاکٹرز سمیت تمام عملہ اپنا قبلہ درست کرلیں انسانی صحت کے معاملے پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ شہریوں کو سول اسپتال سکھر میں بہتر صحت کی سہولیات اور اسپتال میں اپنی موجودگی کو ڈیوٹی ٹائم کے اوقات میں یقینی بنانا ڈاکٹرز سمیت تمام عملے کی ذمے داری ہے۔