نواز شریف کو پاسپورٹ جاری نہ کرنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

286
عوام کو نااہل حکمرانوں سے نجات دلائیں گے، نوازشریف

 اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ جاری نہ کرنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی،چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیرکے روز درخواست پر سماعت کریں گے۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ نواز شریف سزا یافتہ اشتہاری مجرم ہیں، انہیں پاسپورٹ جاری کرنے سے روکا جائے۔درخواست گزار کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو وطن واپسی پر فوری گرفتار کیا جائے۔واضح رہے کہ درخواست میں نواز شریف، سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری خارجہ کو فریق بنایا گیا ہے۔