سکھر : الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے تقسیم راشن کی دوسری تقریب

172

سکھر (نمائندہ جسارت) الخدمت فاؤنڈیشن ضلع سکھر کی جانب سے غریب عوام کے لیے تقسیم رمضان راشن کی دوسری تقریب کا انعقاد ہوا، اس موقع پر رہنما الخدمت فاونڈیشن سندھ خیر محمد تنیو، صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع سکھر مامون الرشید، نائب صدر حارث مسعود کی نگرانی میں معذور، بے سہارا،نادار ، غریب و مستحقین کے درمیان دوسو سے زائد راشن تقسیم کیے گئے۔ خیر محمد تنیو و دیگر نے اس موقع پر کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن ضلع سکھر کی ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے جو سکھر کے مجبور بے بس عوام کی خدمت کے لیے ہمہ وقت برسر پیکار ہے، مخیر حضرات سے بھرپور تعاون کی اپیل ہے۔ انہوں نے کہا کہ صاحب حیثیت افراد الخدمت فاؤنڈیشن سکھر کے دست و بازو بن کر غرباء یتامی مساکین ضرورت مندوں پر دست شفقت رکھیں۔ راشن پانے والے لوگوں نے الخدمت فاؤنڈیشن کے ساتھ اظہارِ تشکر کرتے ہوئے فلاحی سرگرمیوں کی تعریف کی ۔