اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری کا ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پر رد عمل سامنے آگیا۔ایک بیان میں بلاول کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آرکی پریس کانفرنس جمہوریت کے لیے ایک تازہ ہوا کا جھونکا ہے، جمہوریت اور آئین و قانون کی پاسداری کرنا نہ صرف اداروں بلکہ ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ پاکستان کے تمام مسائل کا حل جمہوریت،جمہوریت اور جمہوریت ہے ، اگر ہم اسی راستے پر چلتے رہے تو کوئی پاکستان کی ترقی نہیں روک سکتا۔