حکوت نہیں چل پائے گی ، بیانیہ جانچنے کا پیمانہ انتخابات ہیں ، شاہ محمود قریشی

109

اسلام آباد ( آن لائن )سابق وزیرخارجہ اور وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بیانیے جانچنے کا پیمانہ انتخابات ہیں،سوشل میڈیا پر 5 روز سے امپورٹڈ حکومت نامنظور ٹاپ ٹرینڈنگ میں ہے،کراچی میں 16 اپریل کو پشاور جیسا جلسہ ہوگا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ حکومت نہیں چل پائے گی، پیپلز پارٹی بلیک میل کر رہی ہے، ابھی یہ فیصلہ ہی نہیں ہو پا رہا کہ بلاول وزیر خارجہ بنیں گے یا نہیں۔شاہ محمود کا کہنا تھا کہ بلاول نے انٹرویو میں کہا وزارت خارجہ کا فیصلہ سی ای سی کرے گی، کون نہیں جانتا کہ یہ فیصلے سی ای سی نہیں کرتی،ایم کیوایم بھی کنفیوژن کا شکار ہے، ووٹر فیصلہ ماننے کو تیار نہیں ہیں۔ فوجی ترجمان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے شاہ محمودقریشی نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آرکی پریس کانفرنس بیلنس تھی ،مراسلہ کے حوالے سے سیاسی مداخلت کا ہمارا جو موقف ہے ڈی جی آئی ایس نے اس کی تائید کی ہے۔ان کایہ بھی کہنا تھا کہ ہر جماعت ڈی جی آئی ایس پی آرکی پریس کانفرنس کی اپنے مطابق تشریح کرے گی ،یہ ایک فطری بات ہے،مراسلے کا اخباروں میں شائع ہونا اوربازاروں میں بٹنا مناسب نہیں،سب حل یہ ہے کہ عدالت عظمیٰ جوڈیشل کمیشن تشکیل دے ۔