مانسہرہ میں ڈسکہ کی طرح کا معاملہ دہرایا گیا، کیپٹن (ر) صفدر

342

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ( ن) کے رہنما کیپٹن( ر)صفدر نے کہا ہے کہ مانسہرہ میں ڈسکہ کی طرح کا معاملہ دہرایا گیا، مانسہرہ کے اسسٹنٹ کمشنرکو قواعد و ضوابط سے ہٹ کر لگایا گیا، ان کی اہلیہ کا تعلق پی ٹی آئی سے تھا، مانسہرہ میں ہمارے بہت سے ووٹوں کو ریجیکٹ کردیا گیا۔

الیکشن کمیشن کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابقہ سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان نے مانسہرہ میں جلسہ کیا، وہاں اسسٹنٹ کمشنرکو قواعد و ضوابط سے ہٹ کر لگایا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ہار پر کیا بات کرنی، وہ ویسے بھی ہارے ہوئے ہیں،مزید کہا کہ عمران خان ایک جماعت کا لیڈر ہے، اسے گالی کبھی نہیں دیں گے۔نوازشریف اور مریم کو نااہل کرنے کے باوجود ن لیگ الیکشن جیتے گی،زرداری صاحب کیلئے جان حاضر ہے۔ انہوں نے کہاکہ چیئرمین کے نقشِ قدم پر نہیں، ان کے ایس او پیز پر چلا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری دماغی توازن کھوچکے ہیں،الیکشن کے بغیرملک نہیں چلا کرتے، الیکشن وقت پر ہوں گے،لیگی رہنما کاکہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری کو احترام کی نظر سے دیکھتا ہوں،جس بھی پارٹی کا لیڈر ہو اسے عزت دینی چاہیے۔