الیکشن کمیشن آف پاکستان کو جاری کردہ شیڈول کے مطابق الیکشن کرانے کا حکم

322

کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس محمدنعیم اخترافغان اور جسٹس جسٹس روزی خان بڑیچ پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے سے متعلق دائر درخواستوں کو خارج کرتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو حکم دیا ہے کہ وہ جاری کردہ شیڈول کے مطابق الیکشن کرائیں۔

گزشتہ روز ڈویژنل بینچ کے روز روبرو بلدیاتی انتخابات سے متعلق متفرق درخواستوں کی سماعت ہوئی ۔سماعت کے دوران درخواست گزارعوامی نیشنل پارٹی کے جنرل سیکرٹری محبت کاکا ،محمدادریس ،محمدعارف ،وکلاء منیراحمدکاکڑ ایڈووکیٹ، نصیب اللہ ترین ایڈووکیٹ، امیر محمدترین ایڈووکیٹ، ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان آصف ریکی ایڈووکیٹ، صوبائی الیکشن کمشنر فیاض حسین مراد ،لاء آفیسر محمدہارون کاسی ودیگر عدالت کے روبرو پیش ہوئے ۔

چیف جسٹس نے استفسار کیاکہ انتخابات میں تاخیر کیوں کروانا چاہتے ہیںیہ ایک جمہوری پراسس ہے اس کو مکمل ہونے دیںجس پر درخواست گزار نے کہاکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے حدود براری باقی ہے چیف جسٹس نے کہاکہ یہ الیکشن کمیشن کا کام ہے وہ کرینگے،صوبائی الیکشن کمشنر نے عدالت کوبتایاکہ الیکشن کمیشن بحیثیت ادارہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے تیار ہیںہم نے شیڈول کے مطابق تیاری کی ہے انعقاد کروا لیا جائے گا۔درخواست گزار نے عدالت کوبتایاکہ یہ سب باتیں کر رہے ہیں لیکن بعد میں مسئلہ پیدا ہو جائے گاحلقہ بندیوں کا مسئلہ ابھی تک ہے,ووٹر لسٹ میں ابہام ختم کرنے ہونگے۔

عدالت نے ریمارکس دئیے کہ یہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے انکو یہ ادا کرنے دیںدرخواست گزار نے استدعا کی کہ بلوچستان کے بتیس اضلاع میں موسم شدید گرم ہے وہاں انتخابات ممکن نہیںجس پر چیف جسٹس نے ایڈووکیٹ جنرل سے استفسار کیاکہ حکومت بلوچستان کا موقف کیاہے توایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایاکہ حکومت بلوچستان نے الیکشن کمیشن کو درخواست دی ہے کہ الیکشن کو دو ماہ کیلئے منسوخ کر دیںہماری بھی یہی درخواست ہے کہ الیکشن کو تین سے چار ماہ کیلئے منسوخ کیا جائے۔