مسئلہ کشمیر اور فلسطین کا حل نہ ہونا اقوام متحدہ کی ناکامی ہے، سراج الحق

403

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر اور فلسطین کا حل نہ ہونا اقوام متحدہ کی ناکامی ہے،عالمی اسلام کا اتحاد اور مشترکہ دفاعی نظام وقت کی اہم ضرورت ہے۔

 سراج الحق نے کہاکہ اسلامی ممالک کو تعلیم اور ٹیکنالوجی کے میدان میں آگے جانا ہو گا،اسلامی ممالک کے وسائل کی فلاح و بہبود کے لیے خرچ ہونے چاہییں،مسلمانوں کو دنیا کے مختلف خطوں میں تضحیک کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

 سراج الحق کا کہنا تھا کہ ملک کی معیشت کو بہتر بنانےکیلیے اسلامی قوانین پر عمل کرنا ہوگا، اخوت بھائی چارے کے لیے قرآن حدیث کی تعلیمات کو عام کرنا ہوگا، ملک میں خوشحالی لانے کے لیے جماعت اسلامی کا حصہ بننا ہوگا۔