مارخور کرکٹ کلب بہت جلد پی ایس ایل کا حصہ ہوگا ، رشید عالم فاروق

381

گوجر خان (نمائندہ خصوصی) پاکستان میں رمضان المبارک کے مہینے میں جہاں ملک کے بڑے شہروں میں کرکٹ کے میلے سجتے ہیں وہیں مارخور کرکٹ کلب کو یہ اعزاز حاصل ہوا کہ وہ گجر خان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مارخور رمضان کپ فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کررہا ہے۔ کلب کے روح رواں نے افتتاحی تقریب میں اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ اس تاریخی موقع پر اعلان کرتے ہویے خوشی محسوس کررہے ہیں کہ بہت جلد گلگت بلستان کا مارخور کرکٹ کلب پاکستان سپر لیگ کا حصہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ گجر خان ا سٹیڈیم میں 11اپریل سے شروع ہونے والا ٹورنامنٹ اس لحاظ سے نمایاں ہے کہ اس میں 16ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جس میں60قومی کھلاڑی شریک ہیں۔افتتاحی تقریب میں پاکستان کے نامور ٹیسٹ کرکٹرز عبدالرزاق، راشد لطیف، حسن رضا، رانا نوید الحسن اور دیگر نیشنل اور فرسٹ کلاس کرکٹرز سمیت دیگر اہم شخصیات شریک ہوئیں۔رمضان کپ میں خصوصاً گللگت بلتستان، پنجاب کشمیر سمیت چاروں صوبوں کی بہترین ٹیموں کی شرکت اس بات کی غماز ہے کہ یہ ٹورنامنٹ قومی سطح پر اپنا مقام بنانے میں کامیاب ہوجائے گا۔ افتتاحی میچ گلگت بلتستان مارخور ٹیم اور گجر خان ا سٹارز کے درمیان کھیلا گیا۔مارخور اسپورٹس پرائیویٹ لمیٹڈ کے زیر اہتمام رمضان کپ کا میلہ 16 دن جاری رہے گا۔منتظمین کا کہنا ہے کہ مارخور ا سپورٹس پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی گراس روٹ لیول سے کھلاڑیوں کو اوپر لانے اور نیشنل ایونٹ آرگنائز کر کے کھلاڑیوں کا ٹیلنٹ سامنے لائے گی جو مستقبل میں پاکستان کی نمائندگی کر کے ملک اور قوم کا نام روشن کریں گے۔مارخور ا سپورٹس اور مارخور ٹیلٹ ہنٹ کے زیر اہتمام جہانذیب عالم اور رشید عالم فاروقی کی سرپرستی میں مارخور رمضان کپ فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ گوجر خان انٹرنیشنل کرکٹ ا سٹیڈیم افتتاحی تقریب میں پاکستان کے نامور ٹیسٹ کرکٹرز عبدالرزاق،عمران فرحت،حسن رضا، رانا نوید الحسن ، چئرمین قاضی گروپ آف کمپنیز قاضی شوکت محمود ،عبدالواجد چئیرمین پرائم گروپ ،نجیب صادق چیف ایگزیکٹو آفسر پاکستان کرکٹ بورڈ ناردرن مختلف جماعتوں کے ایم این ایز ، ایم پی ایز اور کئی نیشنل، فرسٹ کلاس کرکٹرز سمیت دیگر اہم شخصیات شریک ہوئے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جہانزیب عالم اور فخرے گلگت بلتستان نوجوانوں کا حقیقی ترجمان رشید عالم فاروقی نے کہا کہ بہت جلد گلگت بلتستان میں مارخور ا سپورٹس کے تحت ایک بہت بڑا میلہ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں گلگت بلتستان کے تمام کلبوں کو فری کٹ دی جائے گی اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں مارخور اکیڈمی اور کرکٹ ا سٹیڈیم کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا ۔