حیدرآباد:نائٹ کرکٹ کھیلنے والوں کی شامت

125

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)نائٹ کرکٹ کھیلنے والوں کی شامت، حیسکو کی ٹیموں نے پولیس کی مدد سے رات بھر کارروائیاں کیں۔کرکٹ کھیلنے والے لڑکوں کی دوڑیں لگ گئیں گھروں اور گلیوں میں چھپتے رہے عوام نے حیسکو کے اس عمل کو سراہتے ہوئے کہاہے کہ یہ کارروائیاں مزید تیز کی جائیں۔ ترجمان حیسکو کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر نوراحمد سومرو کی خصوصی ھدایات پر ماہ صیام میں رات کے وقت نائٹ کرکٹ کے لیے کنڈہ لگا کر بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف حیسکو ریجن کے تمام علاقوں میں کارروائیاں تیز کی گئی ہیں۔بجلی چوروں کے خلاف حیسکو کی پولیس کے ہمراہ رات کے وقت ماہ صیام میں کنڈہ لگا کر چوری کی بجلی سے چراغاں کرکے نائٹ کرکٹ کھیلنے والوں کے خلاف گرینذ آپریشن، ایس ڈی او حیسکو شہید امید علی سب ڈویژن ذوہیب خان شیروانی اور اس کے تکنیکی عملے کے ہمراہ لطیف آباد نمبر2۔3۔5 اور 11 نمبر میں زیر استعمال تاریں اور 1000 وولٹ کی لائٹس، فوگ لائٹس، سیورودیگر موقعے پر کاٹتے ہی اپنے قبضے میں لے لیں۔اس موقع پر چیف آپریٹنگ افسر سرفراز احمد خان نے کہا کہ حیسکو ریجن میں چوکیدارہ سسٹم کو تیز کیا گیا ہے اور خصوصا رات کے وقت نائٹ کرکٹ کے لیے کنڈہ لگاکر بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کی جارہی ہیںجس میں ان بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کروائی جائے گی۔اس لیے باشعور عوام ایسے عناصروں کے خلاف حیسکو کی ٹیموں سے مکمل تعاون کریں تاکہ ان کو اس عمل سے روکتے ہوئے ایچ ٹی لائن اور ٹرانسفارمروں کو ہونے والے نقصان سے محفوظ کیا جاسکے۔