ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت)حیسکو کے آگے سب نے گھٹنے ٹیک دیے مکلی ہاشم آباد کالونی پوسٹ آفس ایریا میں تیسرے روز بھی بجلی بند علاقہ مکینوں نے راتیں جاگ کر گزار دیں عوام کا کوئی پرسان حال نہیں شدید گرمی سے دو خواتین چار روزہ دار بیھوش انتظامیہ کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی ۔ مکلی ہیڈ کوارٹر کی ہاشم آباد کالونی پوسٹ آفس ایریا کا ٹرانسفارمر تیسرے روز بھی نہ بنایا جاسکا روزہ دار سخت گرمی بغیر لائٹ کے سحری افطار اور نمازوں کی ادائیگی میں مصروف ہیں جبکہ 2 روزہ دار خواتین گلشن، انایہ سمیت 4 افراد بے ہوش ہوگئے، ٹرانسفارمر کی خطیر رقم غریب ملازمین دینے سے قاصر ہیں حیسکو ضلعی انتظامیہ کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے اسی ٹرانسفارمر سے سرکاری افسران اے ڈی سی ون اے ڈی سی ٹو ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر اور دیگر جنریٹرز پر گزارا کررہے ہیں پورا علاقہ 3 دن سے ویران ہے اور بجلی کی بندش کی وجہ سے پانی کی بھی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے لیکن کسی نے بھی عوام کے مسائل پر توجہ نہیں دی ہے اور حیسکو کے سامنے سب نے گھٹنے ٹیک دیے ہیں۔