چین میں ٹیسلا کی دو لاکھ کے قریب گاڑیاں فروخت

246

بیجنگ (اے پی پی) چین میں ٹیسلا کے کارخانے کی جانب سے 2022 کی پہلی سہ ماہی کے دوران 1لاکھ 80 ہزار سے زیادہ گاڑیاں فروخت کی گئیں۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق کمپنی حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ چین کے بہت سے حصوں میں کورونا وائرس کی وبا کے دوبارہ پھیلنے کے پیش نظر خریداروں کو کار حوالے کرنے کے لیے زیرو کانٹیکٹ خدمات کا آغاز کیا جس سے ترسیل کا عمل تقریبا 2 گھنٹے سے کم ہو کر20 منٹ ہو گیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس وجہ سے پہلی سہ ماہی کے دوران 1لاکھ 80 ہزار سے زیادہ گاڑیاں بہت تیزی سے فروخت کی گئیں۔شنگھائی کی گیگا فیکٹری سے گزشتہ سال 4لاکھ 84 ہزار 130 گاڑیوں کی ڈیلیوری کی گئی جو 2020 سے 235 فیصد زیادہ اور 2021 میں ٹیسلا کی عالمی پیداواری صلاحیت کا 51.7 فیصد ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال ٹیسلا کی شنگھائی میں قائم فیکٹری سے یورپ اور ایشیا کے10 سے زیادہ ممالک اور خطوں کی ضروریات کو پورا کرتے ہوئے 1 لاکھ 60 ہزارسے زیادہ گاڑیاں بیرون ملک بجھوائی گئیں۔