وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری ، ملکی ترقی کیلیے دعا

317
کراچی: وزیراعظم شہبازشریف مزار قائد پر حاضری اور فاتحہ کررہے ہیں
کراچی: وزیراعظم شہبازشریف مزار قائد پر حاضری اور فاتحہ کررہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعظم شہباز شریف نے مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ شہباز شریف نے بابائے قوم کے مزار پر پھول بھی رکھے۔ ملکی ترقی کے لیے دعا کی گئی۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم سے ون آن ون ملاقات بھی کی۔ شہباز شریف 23 ویں وزیر اعظم کا منصب سنبھالنے کے بعد خصوصی طیارے کے ذریعے ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے، شہباز شریف کے ہمراہ اراکینِ قومی اسمبلی شاہد خاقان عباسی، مریم اورنگزیب، خالد مقبول صدیقی، مولانا اسد محمود کے علاوہ مفتاح اسماعیل، اکرم درانی اور متعلقہ اعلیٰ عہدیداران موجود تھے۔ کراچی آمد پر ان کا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور سندھ کابینہ کے ارکان نے شاندار استقبال کیا۔ بذریعہ گاڑی وزیر اعظم پاکستان مزار قائد پہنچے۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گاڑی ڈرائیو کی۔ اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے مزار قائد پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ بعد ازاں مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیے وزیراعظم نے لکھا کہ قائد!میں آپ کی آخری آرام گاہ پربصداحترام حاضرہوں۔میں مشکورہوں کہ آپ نے ہمیں آزادملک دیا۔قائد!ہم دل کی گہرائیوں سے معذرت چا ہتے ہیں۔ہم اس راستے پرنہیں چل سکے،جس کی آپ کوہم سے امیدتھی۔میں عوام کی بہتری کیلیے اپنی بھرپور صلاحیتیں بروکارلائوں گا۔قائد!آپ کی امیدوں کیمطابق زندگی گزارنیکی کوشش کریں گے۔تاثرات کے اختتام پروزیراعظم نے اپنے نام کی جگہ خادم پاکستان تحریرکیا۔ بعد ازاں وزیر اعظم شہباز شریف وزیر اعلیٰ ہاؤس چلے گئے۔