سندھ ہائی کورٹ کا غیر قانونی پورشنزکی تعمیرات فوری روکنے کا حکم

448

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے  نارتھ ناظم آباد میں غیر قانونی پورشنزکی تعمیرات فوری روکنے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں نارتھ ناظم آباد میں غیر قانونی پورشنز بنانے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ بلاک ڈی میں غیر قانونی پورشنز بنائے جارہے ہیں۔ جسٹس سید حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیئے کہ جب تعمیرات تقریبا ہوچکی تب کیوں آئے؟ آپ پہلے کہاں تھے جب تعمیرات شروع ہوئیں؟ عدالت نے ڈی جی ایس بی سی اے سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔

عدالت نے فوری سماعت سے متعلق درخواست منظور کرلی۔ ڈی جی ایس بی سی، ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پورشنز پر فوری تعمیرات روکنے کا حکم دیدیا۔